ایک آسٹریلوی شہری بھی حج کے دوران جان بحق ہونے والوں میں شامل

سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث حج کی رسومات کے دوران سینکڑوں افراد جاں گنواں بیٹھے ہیں جن میں اب تک ایک آسٹریلوی شہری کی موت بھی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

Muslim pilgrims walking along a road in front of a mountain use umbrellas to shield themselves from the sun.

Muslim pilgrims were wrapping up the Hajj pilgrimage in the deadly summer heat on Tuesday, with the third day of the symbolic stoning of the devil, and the farewell circling Kaaba in Mecca's Grand Mosque. Source: AAP / Rafiq Maqbool/AP

دفتر خارجہ و تجارت کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے اہل خانہ کو سفارتی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاہم پرائیوسی کی وجہ سے اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی۔ اس دفتر کے ترجمان نے اس حادثے میں جان گنوانے والے کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

سعودی عرب میں رواں موسم گرما کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد حج کی سخت رسومات مزید سخت ثابت ہوئیں اور سینکڑوں لوگوں کی ہلاکت رپورٹ کی گئی۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 1000 افراد کی حج کے دوران ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے جن کا تعلق کم از کم 10 مختلف ممالک سے بتایا جاتا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق رواں برس قریب دو ملین افراد نے حج کی رسومات میں حصہ لیا۔
A large group of people circling a large cubic shrine.
The Hajj pilgrimage includes circling the Kaaba, a stone building at the centre of the Great Mosque in Mecca. Source: AAP / Stringer/EPA
حج کو اسلام چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے اور ہر اس مسلمان پر اسے فرض سمجھا جاتا ہے جو اس کے لیے ضروری امکانات کا حامل ہو۔ بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کو سعودی حکومت سے خصوصی اجازت نامہ لینا ہوتا ہے اور مجموعی اخراجات کا تخمینہ چار ہزار سے پندرہ ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

ایسی رپورٹس بھی موجود ہیں کہ ہلاک ہونے والے بیشتر افراد غیر رجسٹرڈ تھے اسی لیے انہیں حکام کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات بھی میسر نہیں تھیں۔
کرٹن یونیورسٹی سے وابستہ یحییٰ ابراہیم نے اے بی سی کو بتایا کہ غیر رجسٹرڈ شرکاء اکثر سیاحتی یا مطالعاتی ویزا پر سعودی عرب آتے ہیں اور حج میں شرکت کے لیے زیادہ قیام کرتے ہیں۔

ابراہیم نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ عازمین حج "دیگر لاکھوں لوگوں کے ساتھ... جنہوں نے اصل میں [رجسٹرڈ] کیا ہوتا ہے، منزل سے منزل تک ان لوگوں کے ساتھ چلتے ہیں جو ان کی دیکھ بھال کر رہے ہوتے ہیں۔"

انتقال کر جانے والے آسٹریلوی شخص کی نماز جنازہ پڑھ لی گئی تاہم فی الحال اس کی باقاعدہ شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 21/06/2024 5:38pm بجے
تخلیق کار Sydney Lang
ذریعہ: SBS