آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر کا کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ

ہائی کمشنر پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف چار نومبر کو میلبرن میں شیڈول ون ڈے میچ کے لیے آن لائن ٹکٹ بکنگ اور کرکٹ آسٹریلیا کے حکام سے ملاقات کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ کیا۔

WhatsApp Image 2024-06-06 at 16.53.24.jpeg
پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے پاکستان فین زون کے لیے باضابطہ طور پر آن لائن ٹکٹ بک کرنے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس کا مقصد 4 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے اپنے آئندہ میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

ہائی کمشنر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی کرکٹ دوستی پر زور دیا، دونوں ٹیمیں اس وقت امریکہ اور کیریبین میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا، "پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ میں ایک بھرپور تاریخ ہے، جس میں سنسنی خیز مقابلوں اور باہمی احترام ہے۔ یہ رشتہ کرکٹ کے میدان کی حدود سے باہر ہے، جو دو کرکٹ ممالک کے درمیان دوستی اور ہمدردی کی علامت ہے۔"

شائقین کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے پاکستان فین زون کی اہمیت پر زور دیا۔ "فین زون کسی بھی کرکٹ سیریز میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو حامیوں کے لیے ایک جامع اوراچھا ماحول بناتے ہیں۔ یہ زون ایک محفوظ اور پرلطف ماحول فراہم کرتے ہیں جہاں شائقین اپنی ٹیم کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے جمع ہو سکتے ہیں، ساتھ مین موجود دیگر لوگوں کے ساتھ جشن منا سکتے ہیں، اور مختلف انٹرایکٹو میں حصہ لے سکتے ہیں۔"

"کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں ہے؛ یہ ثقافتوں کے درمیان ایک پل ہے۔ اس طرح کے ایونٹس کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں، باہمی افہام و تفہیم اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتے ہیں۔ آسٹریلیا میں پاکستانی شائقین کی موجودگی ہمارے ممالک کے درمیان گہرے روابط کا ثبوت ہے۔ "

"ہم MCG میں ہونے والے آنے والے میچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں اور ایک سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں۔ یہ دورہ ہمارے کرکٹ بورڈز کے درمیان مستقبل میں تعاون کی راہیں بھی کھولے گا، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کرکٹ کی روح پروان چڑھتی رہے۔"

پاکستانی ہائی کمشنر نے تمام شائقین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ باہر آئیں اور اپنی ٹیموں کو سپورٹ کریں، یہ وعدہ کرتے ہوئے کہ یہ میچ ایک یادگار تجربہ ہوگا۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 11/06/2024 11:56am بجے
تخلیق کار Afnan Malik
ذریعہ: SBS