ننھے بینجمن کا قونصل جنرل پاکستان کو خط، پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار

قونصل جنرل پاکستان کو لکھے گئے خط میں بچے نے پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جسے جواب کے ساتھ قونصل جنرل پاکستان سڈنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شئیر کیا ہے۔ بینجمن نامی بچے کو جواب میں قونصل جنرل نے لکھا ہے کہ پاکستانی کھلے بازوؤں کے ساتھ ان کا استقبال کریں گے۔

.

14 year Old ben wrote a letter to express his love for Pakistan Source: Twitter/ Muhammad Ashraf

قونصل جنرل پاکستان سڈنی محمد اشرف نے ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے عوام سے آپس میں محبت کا رشتہ ہے۔ انہوں نے بین کے خط لکھنے کے قدم کو بھی سراہا۔

خط کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خط موصول ہوتے ہی انہوں نے اس کا جواب دیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستان نا صرف بین کو خوش آمدید کہے گا بلکہ کھلے بازوؤں کے ساتھ استقبال کرے گا۔

بینجمن نامی بچے نے خط میں پاکستان سے پیار  کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جب بڑے ہوں تو وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں۔ انہیں کراچی اور اسلام آباد بہت پسند ہیں اور وہ ان شہروں میں ضرور جانا چاہیں گے۔
.
14 year old ben wrote a letter to express his love for Pakistan Source: Twitter/ Muhammad Ashraf
چودہ سالہ بین نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کا دورہ کرنے والے آسٹریلینز کو پسند کیا جاتا ہے یا نہیں اور یہ کہ وہ اپنے خط کا جواب ضرور چاہتے ہیں۔

جواب میں قونصل جنرل سڈنی محمد اشرف نے بین کے جذبات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے بارے میں تفصیلا آگاہ کیا۔ محمد اشرف نے آسٹریلیا اور پاکستان کی مشترکہ چیزوں پر بات کی اور بین کو مقامی کرکٹ میچ دیکھنے کا بھی مشورہ دیا۔ 

قونصل جنرل نے اپنے جوابی خط میں نا صرف کراچی اور اسلام آباد کے بارے میں بین کو بتایا بلکہ پاکستان کی دیگر خوبصورت جگہوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
.
Consul General Pakistan Sydney Muhammad Ashraf wrote back to 14 year old Benjamin on his wish to visit Pakistan. Source: Twitter/ Muhammad Ashraf
خط کے آخر میں قونصل جنرل نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کی اور بین کو مستقبل میں پاکستان کا دورہ کرنے پر ان کا پرتپاک استقبال کرنے کا عندیہ دیا۔ ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور پاکستان آنا چاہتے ہیں اور  ہم ان کو خوش آ مدید کہتے ہیں۔


 


 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 9/10/2021 3:44am بجے
شائیع ہوا 9/10/2021 پہلے 1:02pm
تخلیق کار Afnan Malik