ورلڈ الیون میں شامل آسٹریلین کھلاڑی پاکستان میں

پاکستان میں کرکٹ کےبعد ہاکی کےمیدان بھی آباد ہوگئے۔۔۔ ملک کےویران ہاکی میدانوں کی رونقوں کو بحال کرنے کےلئے دنیائے ہاکی کےنامور کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈالیون کی ٹیم پاکستان میں

W11 in Pakistan

Source: sbs urdu

 

سننئے آسٹریلین کھلاڑی 

پاکستان اور ورلڈالیون کےمیچز کےموقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کو انکی خدمات پر نوازنے کےلئے ہال آف فیم متعارف کروایا جسکےلئے بھی غیرملکی کھلاڑی پاکستان پہنچے۔۔۔۔ پاکستان کا دورہ کرنےوالی ورلڈالیون اور ہال آف فیم کےکھلاڑیوں میں آسٹریلیا ، نیدرلینڈ ، اسپین ، جرمنی ، ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل تھے۔۔۔۔ ہاکی ورلڈالیون میں آسٹریلیا کے مایہ ناز گرانٹ شوبرٹ اور ڈان پرائر بھی پاکستان آئے۔۔۔ انکےعلاوہ نیدرلینڈز کے روب ریکرز ، روڈرک واسوف ، فلپ میلونبروک ، میتھیس بروور ، ہائید ترکاسترا ، پال لیجنز ، فلورس جان بوولینڈر ، روب لیتھولاز ، اسپین کے سینٹی فریکزا ، جان اسکارے ، روک اولیویا ، ڈیوڈ الجیری شامل ہیں۔۔ جرمنی کے بینجمن ویس سیمون ، جیسٹس شوروزکی ، کرسٹن بلینک ، ارجنٹائن کے اوگسٹن بگالو ، ڈیاگو پیز اور

نہیئول سیلیس جبکہ نیوزی لینڈ کے پونٹی فلیکس ، کائل مارشل اور فلپ بروز بھی ورلڈالیون کا حصہ تھے۔۔۔
W11 in Pakistan
Source: sbs urdu


 

آسٹریلوی اسٹرائیکر گرانٹ شوبرٹ دورہ پاکستان کےموقع پرکافی پرجوش دکھائی دئے۔۔۔ شوبرٹ کاکہنا تھاکہ وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں اوریہاں  کھیلنےکےلئے کافی پرجوش ہیں۔۔۔ 

وہ ورلڈالیون میں شامل دیگرممالک کےکھلاڑیوں کےساتھ گھل مل گئے اور سب نے ملکر پاکستان کےخلاف کھیلنے کےلئے پہلے پریکٹس بھی کی اور اچھی حکمت عملی بنائی۔۔۔ شوبرٹ نے ایس بی ایس اردو کے ذیشان احمد کو بتایا کہ انہوں نے دوہزار تین میں انٹرنیشنل ہاکی کھیلنا شروع کی اس وقت پاکستان کا ہاکی میں ایک مقام تھا اور پاکستانی ٹیم بہت مضبوط ہوا کرتی تھی اور انکے ساتھ ہمارے اچھے مقابلے ہوتے تھے۔۔۔۔ گرانٹ شوبرٹ نےاظہارخیال کرتےہوئے کہاکہ ہم اب بہت تیزہاکی کھیلتے ہیں اور امید کرتے ہیں پاکستان

جلد ٹاپ لیول پرآئے۔۔۔۔
W11 in Pakistan
Source: sbs urdu
بھی 

 پاکستان کےمایہ ناز کھلاڑیوں میں انہیں شہباز احمد بہت پسند ہیں ۔۔ وہ بہترین ہاکی کھیلا کرتے تھے اور وہ جسطرح کھلاڑیوں کو چکمہ دیتےے وہ لاجواب تھا۔

 

۔شوبرٹ کاکہناتھا کہ انکےخیال سے موجودہ ہاکی میں اچھی فٹنس ہونا بہت ضروری ہے۔۔۔ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بہت دھیان دیا جاتا ہے۔۔ ہم فٹ رہنے کےلئے سخت محنت کرتے ہیں۔۔۔ گرانٹ شوبرٹ نےکہاکہ انکےخیال میں پاکستان میں ہاکی کے جب بڑے نام آگے آئیں گےتو نوجوان کھلاڑی اپنے ہیروز کو دیکھیں گے ان سے سکھیں گے اور جب لوگ ہاکی کو سپورٹ کرنا شروع کریں گے تو میں امید کرتا ہوں پاکستان پھر سے ہاکی کی مضبوط ٹیم بن جائےگی۔۔
W11 in Pakistan
Source: sbs urdu
۔ گرانٹ شوبرٹ نےکہاکہ پاکستان کےیادگار مقابلوں میں انہیں پاکستان اور بھارت کےدرمیان چیمپیئزٹرافی کا ایک میچ یاد ہے البتہ بھارت وہ میچ  پانچ چار سے جیت گیا تھا لیکن اس میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو جزبہ قابل دید تھا۔۔
W11 in Pakistan
Source: sbs urdu
پاکستانی کھانوں سے متعلق شوبرٹ نےکہاکہ پاکستان میں مصالحے دار کھانے ضرور کھاؤں گا ، یہاں کےکھانے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ انکا کہناتھاکہ  پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی اگروہ واپس آجاتی ہےتو بہت اچھا ہوگا۔۔۔ وہ یہاں پاکستان میں ہاکی کے فروغ کےلئے ہی آئیں ہیں۔۔ پاکستان اور ورلڈالیون کےدرمیان میچز سے ایک روز قبل پی ایچ ایف کے زیراہتمام ہال آف فیم کی تقریب منعقد کی گئی ۔۔ جس میں آسٹریلیا کے ڈان پرائر کو ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا اور انہیں خصوصی کوٹ پہنایاگیا۔۔
W11 in Pakistan
Source: sbs urdu
۔ انکےعلاوہ نیدرلینڈ کے فلورس جان بوولینڈر ، پال لیجنز ، جرمنی کے کرسٹن بلنک اور اسپین کے جان اسکارے کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔۔۔ پاکستان کی جانب سے ہال آف فیم میں شامل ہونےوالے کھلاڑیوں میں شہباز احمد سینیئر ، حسن سردار ، سمیع اللہ ، اصلاح الدین ، شہنازشیخ اور اختر رسول شامل تھے۔۔۔ ہال آف فیم کی تقریب میں کھلاڑیوں اور حاضرین کو محظوظ کرنے کےلئے پی ایچ ایف کی جانب سے موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا اور مخلتف گلوکاروں نے گانوں پر سب کو جھومنے پرمجبور کردیا۔۔۔ پاکستان اور ہاکی ورلڈالیون کےدرمیان میچز کراچی اور لاہور میں منعقدکئےگئے۔۔۔ میچز کےلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے اور تمام غیرملکی کھلاڑیوں نے بےخوف و خطر ہوکر صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔۔۔ شائقین نے بھی بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستانی میدانوں پر ایکشنمیں دیکھ کر خوب انجوائےکیا۔۔۔
W11 in Pakistan
Source: sbs urdu

شئیر
تاریخِ اشاعت 22/01/2018 9:57pm بجے
شائیع ہوا 28/11/2018 پہلے 1:18pm
تخلیق کار Rehan Alavi