کینبرا میں اے این یو میں چاقو کے حملے کے بعد طالب علم کی حالت تشویشناک

کینبرا میں آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے کیمپس میں دو طالب علموں کو چاقو مارنے اور ایک دوسرے شخص پر حملہ کرنے کے بعد ایک 24 سالہ نوجوان حراست میں ہے۔

A Police officer stands guard near a crime scene

Police are not searching for any other people of interest, although anyone who witnessed the incident and has not yet talked to police is encouraged to contact Crime Stoppers on 1800 333 000. Source: AAP / Lukas Coch

Key Points
  • آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں چاقو کے وار کے واقعے کے بعد دو طالب علموں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
  • ACT پولیس نے تصدیق کی کہ ایک 24 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
  • اے این یو کے ترجمان نے کہا کہ طلباء کو فیلو اوول اور شیفلی میڈو سے دور رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔
کینبرا کی آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں چاقو کے وار کے واقعے کے بعد دو طالب علموں کو ہسپتال لے جایا گیا، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

دو 20 سالہ خواتین کو چاقو کے وار سے زخم آئے جبکہ ایک 34 سالہ شخص کو مبینہ حملے کے بعد معمولی زخموں کے ساتھ جائے وقوعہ پر علاج کیا گیا۔

اے سی ٹی پولیس نے ایک 24 سالہ شخص کی گرفتاری کہ تصدیق کی ہے، جس کے بارے میں یقین سے نہیں کہا جاسکتا ہے کہ وہ طالب علم ہے یا نہیں۔ اسے پیر کو دوپہر 2.45 بجے اے این یو کیمپس میں چھرا گھونپنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت اس پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی پولیس کسی دوسرے کی تلاش کر رہی ہے۔
Police forensics officers work at a crime scene
Students have been encouraged to stay away from Fellows Oval and Chifley Meadow as they are active scenes of investigation. Source: AAP / Lukas Coch
یونیورسٹی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا، کہ صورتحال قابو میں ہے۔

طلباء کو فیلو اوول اور شیفلی میڈو سے دور رہنے کا کہا گیا ہے کیونکہ وہاں تحقیقات جاری ہیں۔

طلباء اور عملے کے لیے امدادی خدمات بھی دستیاب ہیں۔

پولیس کسی دوسرے لوگوں کی تلاش نہیں کر رہی ہے۔ جس نے بھی اس واقعہ کو دیکھا ہے اور اس نے ابھی تک پولیس سے بات نہیں کی ہے، اسے 1800 333 000 پر کرائم سٹاپرز سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

ANU کے وائس چانسلر برائن شمٹ نے یونیورسٹی کمیونٹی کو اپنی حفاظت کا یقین دلایا اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔

"میں ACT پولیسنگ، ACT ایمبولینس سروس اور ہماری اپنی ANU سیکورٹی ٹیم کی جانب سے تیز اور موثر جواب کے لیے اپنے مخلصانہ شکریہ کا اظہار کرنا چاہتا ہوں،" انہوں نے عملے اور طلباء کے لیے جاری کردہ ایک بیان میں کہا۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 19/09/2023 10:55am بجے
تخلیق کار AAP-SBS
پیش کار Afnan Malik
ذریعہ: AAP