پاکستان ہائی کمیشن کا مینگو فیسٹول ، پاکستان آسٹریلیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل

mango festival

Source: high commission of Pakistan

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

پاکستانیوں کے لئے آم ایک پھل نہیں ،رومانس ہے :ہائی کمشنر آف پاکستان


آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان اور آسٹریلیا کے روابط کو 75 سال مکمل ہونے کی خوشی میں مینگو فیسٹول منعقد کیا گیا، اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر آف پاکستان زاھد حفیظ چوھدری کاکہنا تھا کہ پاکسانی آم کے علاوہ پاکستانی کھانے کے ذائقے اور موسیقی  کو "سیلیبریٹ " کرنے کے لئے اس میلے کا انعقاد کیا گیا ۔
mango festival
Source: high commission of Pakistan
جناب زاھد حفیظ کے مطابق تقریب کے شرکاء میں صرف پاکستانی نہیں بلکہ آسٹریلیا کے مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد شریک تھی ۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستانی سفارت خانہ مستقبل میں پاکستانی  آموں کے اس میلے کو کینبرا کی ثقافت کا ایک حصہ بنانے کا خواہاں ہے ۔
mango festival
Source: high commission of pakistan
فیسٹول میں شرکت کے لئے سڈنی سے کینبرا جانے والی وردہ عبدالقادر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات پاکستان سے جڑنے کا بڑا ذریعہ ہوتی ہیں اور یہاں موجود پاکستانی نژاد افراد کے پاکستان سے لگاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ وردہ اس موقع پر پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے پیش کئے گئے کھانے اور انتظامات کو بھی سراہا۔
mango festival
Source: high commission of Pakistan
جناب زاھد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کڑکڑاتی گرمی کے بعد مون سون کے موسم میںآنے والا آم پاکستانی عوام کے لئے صرف ایک پھل نہیں رہتا بلکہ اس سے پاکستانیوں کے جذبات وابستہ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آم کو آسٹریلین مارکیٹ میں بھرپور انداز میں متعارف کروانے کے لئے پاکتسانی درآمد کنندہ گان اور سفارت خانہ دونوں ہی کام کر رہے ہیں ۔


شئیر