اردو خبریں 5 جولائی : فاطمہ پیمان کراس بینچ پر, اسرائیل اور حماس کی بات چیت اور برطانیہ میں لیبر کی جیت متوقع

fatima_payman.jpg

Senator Fatima Payman resigned from the Labor Party after being suspended for supporting Palestinian state recognition. Source: AAP / AAP/RICHARD WAINWRIGHT/AAPIMAGE

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

فاطمہ پیمان لیبر سے استعفیٰ کے بعد کراس بینچز پر، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت پر غور، انڈیجینس آبادی میں صحت مراکز کے لیے مزید فنڈنگ کا اعلان اور برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کی جیت متوقع


لیبر پارٹی کی سینیٹر فاطمہ پیمان نے فلسطین کے مدعے پر استعفیٰ دینے کے بعد اب سینیٹ میں کراس بیچ پر اپنی نشست سنبھال لی ہے۔ پارٹی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اس جماعت کو آسٹریلیا کی کثیر الثقافتی آبادی کی نمائندگی کرنی ہے تو اسے متنوع آوازیں اور موقف سننا پڑے گا۔ یاد رہے کہ گرین پارٹی کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد کی حمایت کے بعد لیبر پارٹی کی فاطمہ پیمان پر پابندی عائد کی گئی اور پھر انہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ وزریر اعظم انتھونی البنیزی نے پارٹی موقف کی حمایت کی ہے۔

آسٹریلوی حکومت نے ملک بھر میں انڈیجینس آبادی کے لیے مزید 33 صحت مراکز کی تعمیر اور تعمیر نو کے لیے 100 ملین ڈالر مختص کر دیے ہیں۔ انڈیجینس امور کی وزیر لنڈا برنی کے بقول حکومت اس ضمن میں برعزم ہے۔

نائیڈوک ویک کی مناسبت سے رائل آسٹریلیئن منٹ نے پچاس سینٹ کا ایک سونے کا سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سکے کے ڈیزائن پر انڈیجینس اور ٹوریس اسٹریٹ جزیرے کے جھنڈے نمایاں ہیں۔ رواں ہفتے اتوار کے روز سے نائیڈوک ہفتے کی تقریبات کا آغاز ہوگا جس میں آسٹریلیا کے تاریخی ورثے کاور کلچر کو اجاگر کیا جائے گا۔

آسٹریلین ٹیکس آفس اور آسٹریلیئن فائنینشیل کرائم ایکسچینچ کا انضمام عمل میں آرہا ہے۔ اس کے بعد یہ نیا اداری مالیاتی جرائم کی روک تھام کے لیے یکسوی سے کام سر انجام دے گا۔ مالیاتی امور کے وزیر اسٹیفین جونس کے بقول یہ ادارہ معلومات کے تبادلے اور فراڈ کی روک تھام کے لیے موثر ثابت ہوگا۔
 
اسرائیل نے اپنے یرغمال شہریوں کی رہائی کے لیے حماس سے بات چیت کے لیے ایک وفد روانہ کیا ہے۔ ایک اہلکار کے مطابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اس ضمن میں صلاح و مشورہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی پر مجبور کرنا ہوگا۔

برطانوی انتخابات میں ایگزٹ پول اندازوں کے مطابق لیبر پارٹی کو واضح برتری کا امکان ہے۔ موجودہ کنزرویٹو حکومت کو مبینہ طور پر اکثر ووٹرز نے گزشتہ 14 برس کی اقتصادی مشکلات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ایک برطانوی وکیل ہیری کلارک کے بقول وہ اس ایگزٹ پول سے خاصی حیران ہوئی ہیں۔

شئیر