آن لائن بکرا شاپنگ : آپ کا جانور آگیا !!!

online animal shopping

Source: Supplied

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

بقرہ عید کا آغاز کپڑوں سے زیادہ قربانی کے جانور کی خریداری سے ہوتا ہے ۔ گذشتہ چند سالوں سے پاکستان میں قربانی کے جانور کی آن لائن خریداری کا تصور زور پکڑ رہا ہے ۔ ایس بی ایس اردو نے اس سلسلے میں بات کی ہے ایک ایسے بیوپاری سے جو پاکستان کے شہر کراچی سے یہ کاروبار کر رہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں رہنے والے پاکستانی ، آن لائن قربانی کے ذریعے دہرا ثواب کمانے کی خواہش رکھتے ہیں ۔


آن لائن جانور کی خریداری خریدار کو راستے کی کوفت سے بچا لیتی ہے

آن لائن قربانی کی سہولت سے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی فائدہ اٹھا  رہے ہیں 

آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی پاکستان میں قربانی کا گوشت مستحقین میں تقسیم کر کے دہرا ثواب کما رہے ہیں 


 

کچھ عرصہ قبل تک پاکستان میں عید الااضحٰی کی آمد سے پہلے  قربانی کے جانور کی خریداری اپنے آپ میں ایک تہوار لگتی تھی ، جبکہ قربانی کے جانور سے لاڈ دلار بھی روایت کا حصہ تھا ۔ اگرچہ قربانی کے جانور کی محبت اب بھی لوگوں کو اس جانور سے پیار جتانے پر مجبور کرتی ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جانور خریدنے کا طریقہ کار تبدیل ہو گیا ہے ۔

گذشتہ کچھ سالوں سے پاکستان میں "آن لائن " بقرہ عید کے جانور کی خریداری کا طریقہ تیزی مقبول ہورہا ہے ۔آن لائن جانور کی خریداری خریدار کو ایک طرح سے راستے کی کوفت اور بکرا منڈی آنے جانے کی الجھن سے بچا لیتی ہے ۔ اس سلسلے میں پاکستان کے شہر کراچی میں اپنے گاؤں سے جانور لا کر آن لائن فروخت کرنے والے فرمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال انہوں نے خریداروں کو جانور کی تلاش میں پریشان دیکھا تو رواں سال انٹرنیٹ کے ذریعے قربانی کا جانور فروخت کرنے کا ارادہ کر لیا۔
online animal shopping
Source: Supplied by farman
اس کام کے لئے فرمان نے باقاعدہ ویب سائٹ تیار کروائی جہا ں خریدار اپنی پسند کا بکرا دیکھ کر وزن کے حساب سے رقم کی ادائیگی کرتے ہیں ۔ فرمان کا کہنا ہے کہ اس طرح خریدار کو مناسب قیمت پر اپنی پسند کا جانور خریدنے میں آسانی ہوتی ہے ۔ فرمان کے مطابق ان کے خریداروں میں پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں موجود پاکستانی شامل ہیں۔ جو اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر اپنے گھر والوں کے لئے جانور خرید رہے ہیں ۔
online animal shopping
Source: supplied by farman
دوسری جانب آسٹریلیا میں موجود پاکستانیوں نے آن لائن قربانی کا جانور خریدنے کو مزید وسیلہ ثواب بناتے ہوئے اس کا گوشت مستحقین میں تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ میلبرن کے رہائشی عقیل شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے دوست سنت ابراہیمی کے پیروی کرنے کے لئے آسٹریلیا سے رقم پاکستان بھیجتے ہیں جہاں قربانی کے بعد تمام گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ 

(یہ آرٹیکل/پوڈ کاسٹ 2022 میں شائع کیا گیا جیسے عید الا لضحٰی کی مناسبت سے دوبارہ شائع کیا جا رہا ہے)


 
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

  • اردو پروگرام ہر بدھ اورجمعہ کو سہ پہر 3 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
  • اردو پرگرام سننے کے طریقے

شئیر