کھیل کے میدان سے:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ،چئیرمین پی سی بی کی کرکٹ ٹیم کی سرجری جاری؟

WhatsApp Image 2024-07-12 at 6.20.43 AM.jpeg

پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بطور ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز کے ہمراہ آسٹریلیا کا دورہ کریں گے

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

پاکستان شاہینز کی ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی, - ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ،چئیرمین پی سی بی نے سرجری شروع کر دی, - باکسر عثمان وزیر نے مسلسل 13 ویں فائٹ میں کامیابی حاصل کر لی ۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔


دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان شاہینز کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے ۔ پاکستان شاہینز دو چار روزہ ، دو ون ڈے اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرے گی تمام میچز ڈارون میں کھیلے جائیں گے ۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے پاکستان شاہینز کی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کر رہی ہے
پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بطور ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز کے ہمراہ آسٹریلیا کا دورہ کریں گے جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کے دورے سے کھلاڑیوں کا پتا چلے گا پاکستان ٹیم میں کافی باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا ۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں سرجری کا عمل جاری ہے ۔ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بارے میں رپورٹ نہ کرنے پر ٹیم کے سینئر مینجر وہاب ریاض اور مینجر منصور رانا کو عہدے سے ہٹا دیا ہے جبکہ خراب ٹیم سلیکشن پر سلیکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق سے بھی عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہتری کے لیے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی وائٹ بال کوچ گیری کریسٹن ،ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ساتھ ملاقاتیں جاری ہیں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مضبوط فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے کوئی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہیے ۔

پاکستان کے انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی 13ویں انٹرنیشل فائٹ جیت لی ۔تھائی لینڈ میں کھیلی گئی فائٹ میں عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کو تیسرے راونڈ میں ناک آوٹ کیا عثمان وزیر اب تک اپنی تمام انٹرنیشنل فائٹس میں ناقابل شکست رہے ہیں عثمان وزیر نے سپورٹ نہ کرنے پر حکومت پاکستان سے شکوہ کر ڈالا کہتے ہیں مجھے اپنے ورلڈ یوتھ ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے میں ٹائٹل فائٹ کی فیس جمع نہیں کروا سکا فائٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن وعدے کے باوجود حکومت کی سپورٹ نہ ملنے کا افسوس بھی ہےحکومتی سپورٹ نا ملنے کی وجہ سے میرا ورلڈ یوتھ ٹائٹل بغیر لڑے واپس لے لیا گیا نو سال کی مسلسل محنت اور اپنی مدد آپ کے تحت یہ ٹائٹل پاکستان کے لیے جیتا تھا.

(رپورٹ: انس سعید)

شئیر