قوالی، لذیز کھانے اور دیسی ماحول سے سجا سلام فیسٹ ملیبورن کی شناخت

picture of people sitting on Fed square in Melbourne

Salam Fest is a multiculture event staged in Melbourne on regular basis.

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا میں عید الاضحیٰ کی گہماگہمی قریب ختم ہوچکی ہے لیکن یہاں کے مشہور سلام فیسٹ سے لطف اندوز ہونے والوں کے ذہن میں ابھی تک اس کی خوشگوار یادیں تازہ ہیں۔


سلام فیسٹ کی منتظمہ عائشہ نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ یہ میلہ ہر گزرتے برس کے ساتھ بہتر اور خوب تر ہوتا جارہا ہے۔
ان کے بقول آنے والے دنوں میں مزید میلے ریاست وکٹوریہ کے جیلانگ شہر اور فوٹسکرے علاقے میں منعقد کیے جائیں گے۔

men playing musical instruments
Sufi Qawali was presented at this year's Salam Fest in Melbourne

یہاں آنی والی نبیلہ علی کے بقول یہ میلہ فیملی کے ہر فرد کے لیے دلچسپ ہے۔ بھارتی شہری سروجیت کور نے کہا صوفی قوالی نے اس میلے کا رنگ دوبالا کر ڈالا۔ میلبورن کے مرکزی علاقے فیڈریشن اسکوائر پر منعقدہ سلام فیسٹ کو مقامی آسٹریلیئن باشندوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔ یہاں آنے والی نتاشہ نے کہا وہ مختلف ثقافتوں کے حوالے سے زیادہ جاننے میں خاصی دلچسپی رکھتی ہیں۔

شئیر