گھر سے کام یا دفتر سے کام: کووڈ کے بعد ملازمین اور مالکان کے درمیان کشمکش؟

Job market

A new study has found some employers want to cut the pay of people who continue to work from home. Source: AAP / Joe Giddens/PA/Alamy

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا میں اگر کچھ کاروباری مالکان گھر سے کام کرنے والے کارکنوں کی تنخواہ کم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو کچھ کمپنیاں ملازمین کو واپس بلانے کے لیے سخت گیر رویہ اپنا رہی ہیں، جب کہ دیگر لوگوں کو اپنے دفتر کی میزوں پر واپس بلانے کے لیے ترغیبات کا استعمال کر رہی ہیں۔ مگر اس بارے میں حالیہ سروے اور ماہرین کیا کہتے ہیں؟


ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آسٹریلیا میں کچھ کاروباری مالکان گھر سے کام کرنے والے کارکنوں کی تنخواہ کم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ کمپنیاں ملازمین کو واپس بلانے کے لیے سخت گیر رویہ اپنا رہی ہیں، جب کہ دیگر لوگوں کو اپنے دفتر کی میزوں پر واپس بلانے کے لیے ترغیبات کا استعمال کر رہی ہیں۔
دیگر ممالک کی طرح کووڈ کی وبا کے بعد دتفر سے کام یا گھر سے کام کی بحث نے زور پکڑا ہے اور پرتھ کے لارڈ میئر باسل زیمپلاس کے نقطہ نظر نے تو جیسے جلتی پر تیل کا کام کر دیا ہے۔ ۔انہوں نے چینل سیون کو بتایا کے دفتری کام کی جگہ دفتر ہے گھر نہیں۔

کوڈ کے بعد ملازمین گھروں سے کام کرتے رہے مگر اب گھر سے کام کرنے والوں اور ان کو دفاتر میں واپس لانے کی کوششیں کرنے والوں کے درمیان تناؤ ہے۔
 لا فرم ہربرٹ اسمتھ فری ہلز نے فیوچر آف ورک کے نام سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پتا چلا ہے کہ بہت سے آجر وسیع پیمانے پر دور دراز کے کام کی اجازت دینے کے بارے میں شش و پینج کا شکار ہیں۔
جیسے ادارےکچھ ملازمین کو دفتر واپس لانے کے لئے سخت ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، Maddocks۔ قانونی فرم چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ نیومین نے اپریل میں ایس بی ایس نیوز کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا عملہ ہفتے میں تین دن دفتر سے کام کرے اور بقول ان کے خود ملازمین بھی یہی چاہتے تھے۔
مگر کچھ ادارے وکٹوریہ کے سابق پریمئیر جیف کینیٹ کی اس تجویز پر غور کر رہے ہیں، جس میں کچھ گھریلو ملازمین کو دفتر پر کام کرنے والوں سے کم تنخواہ دینے کی بات کہی گئی تھی۔
پھر بھی، مزید کمپنیاں دفاتر میں واپسی کے لئے اضافی مراعات پر غور کررہی ہیں
کاروباری مالکان کا خیال ہے ٹیم لنچ اور ڈرنکس یعنی وقتا فوقتا دفتری ساتھیوں کے ساتھ مفت کھانے اور مفت مشروبات جیسے پروگرام ملازمین کو مستقل بنیادوں پر دفاتر تک لانے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔
ڈاکٹر روچی سنہا یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے بزنس اسکول میں تنظیمی رویے کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ لوگ اتنی آسانی سے گھر سے کام ترک کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری ادارے خود بھی گھر سے کام کرنے کے فوائد دیکھتے ہیں۔
صرف چندکمپنیاں کام کی جگہ پر مکمل واپسی کو لازمی قرار دے رہی ہیں جبکہ انچّاس فیصد کاروباری ادارے قابل اور محنتی ملازمین کو اپنے ساتھ کام پر رکھنے کے لئے ریمورٹ ورک یا گھر سے کام کو کرنے کو سود مند خیال کرتے ہیں۔اور ۶۸ ارسٹھ فیصد آجروں کا کہنا ہے کے گھر سے کام کی اجازت سے تنوع یا ڈائیورسٹی بڑھی ہے۔ ملازمین جبکہ لگ بھگ ستّر فیصد بزنسز گھر سے کام اور دفتر سے کام کے ایک متوازن پروگرام کو ترجیح دے رہے ہیں۔
۵۳ فیصد آجروں کو یہ بھی تشویش ہے کہ دفتر میں زیادہ کام کرنے کے نتیجے میں عملے کی تعداد ان کے بیٹھنے کی جگہ سے ذیادہ بڑھ سکتی ہے۔
لیکن کام کے مستقبل کے سروے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اگلے دو سالوں میں کارکنوں کو دفاتر میں واپس لانے کی توقعات آسٹریلیا میں دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہیں۔
بینڈیگو بینک کی مارنی بیکر ان باسز میں شامل ہیں جو سمجھتی ہیں کہ دفتر سے کام کرنا بہتر ہے۔ نیوز لمیٹڈ کو لیک ہونے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے ملازمین سے کہا کہ بینڈیگو بنک صارفین سے تعلقات پر انحصار کرتا ہے اور ذاتی طور پر ملاقات کا کوئی نعم البدل نہیں۔
ڈاکٹر سنہا کا کہنا ہے کہ کام کی جگہ کے بہترین کلچر کو برقرار رکھنا اور ٹیم ورک اور پیداواری صلاحیت کو دور سے یا ریموٹلی کام کرکے بہتر بنانا اب بھی ممکن ہے - لیکن کمپنیوں کو اس سمت میں آگے بڑھنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔وہ کہتی ہیں کہ مڈل مینیجرز اس کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں - کیونکہ ان کے ذریعے کمپنیاں پیداواری صلاحیت کی پیمائش کرتی ہیں۔
سٹینفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ اقتصادیات کے اسکالر نکولس بلوم کی طرح کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ریموٹ ورک یا گھر سے کام کا رحجان ایک ایسی ریل ہے جسے روکا نہیں جا سکتا۔ان کا خیال ہے کہ گھریلو زندگی اور دفتری کام کے درمیان توازن کی بڑھتی مہم میں ٹیکنالوجی ایک بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔
___________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر