نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریہ کا رہائیشی بحران سے نمٹنے کے لیے نئے منصوبوں کا آغاز

New research has placed the blame for the nation's housing-affordability crisis squarely on state and federal governments

New research has placed the blame for the nation's housing-affordability crisis squarely on state and federal governments Source: Flickr / Flickr - RubyGoes (CC BY 2.0)

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

ایک ایسے وقت جب رہائش کی استطاعت پر تشویش بڑھی ہے، آسٹریلیا کی دو سب سے زیادہ آبادی والیاور مہنگی ریاستوں نے - بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے تازہ ترین منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔


نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس منز نے ریاستی حکومت کے ضروری کارکنوں کو رعائیتی نرخوں پر  رہائیش  کی فراہمی کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، جبکہ وکٹورین پریمیئر جیکنٹا ایلن نے تصدیق کی ہے کہ آنے والی دہائیوں میں لاکھوں نئے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
ایک بین الاقوامی مطالعہ میں سڈنی اور میلبورن کو " عالمی سطح پر آسٹریلیا کے ان شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جہاں قیمتیں صارفین کی دسترس سے باہر ہیںیہ ایسی خبر تھی جو تقریباً کسی کے لیے بھی حیران کن نہیں تھی

چیپ مین یونیورسٹی کے فرنٹیئر سینٹر فار پبلک پالیسی کی ڈیموگرافیا انٹرنیشنل ہاؤسنگ افورڈیبلٹی رپورٹ میں ان دونوں شہروں کو سب سے مہنگے ترین 10 شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس منز نے رہائیشی بحران سے نمٹنے کے لئے جن منصوبوں کا اعلان کیا ہے ان میں کم از کم ریاست کے ضروری کارکنوں کو رہائیشی سبسڈی والے کرایہ دینے کی پیشکش شامل ہے۔۔
 
منصوبہ بندی کے وزیر پال سکلی کا کہنا ہے کہ حکومت کے رہائشی ترقیاتی ادارے، لینڈ کام، کو اگلے تین سالوں میں 400 سے زائد نئے تعمیراتی مکانات کی تعمیر کے لیے چار جگہوں تک کی خریداری کے لیے فنڈز حاصل ہوں گے۔

اہلیت کے معیار، درخواست کی تفصیلات، اور کرایے کی صحیح سبسڈی پہلے پروجیکٹ کی تکمیل کے قریب دستیاب ہوگی۔

 
کرس منز کا کہنا ہے کہ حکومت کرائے پر دئے گئے مکان کے مالکان کی ملکیت اپنے پاس رکھے گی تاکہ کرائے کے گھر دستیاب رہیں اور مستقبل میں اس پروگرام کی ممکنہ توسیع کے لیے فنڈ فراہم کیا جا سکے۔

دریں اثناء وکٹوریہ میں، پریمیئر جیسنٹا ایلن نے 2051 تک ریاست بھر میں 2.5 ملین مکانات کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

 

ہر کونسل کے علاقے کے مخصوص اہداف ہوں گے۔

کنگسٹن کی میئر جینا ڈیوی برنز کا کہنا ہے کہ کونسلیں ریاستی حکومت کے ساتھ اس بارے میں رابطے میں رہیں گی
ان منصوبوں کی تفصیلات پر ابھی کام ہونا باقی ہے، دونوں پریمئیرز کا کہنا ہے کہ نئے ڈرافٹ پلان کے تحت، تقریباً 20 لاکھ گھر میٹروپولیٹن میلبورن میں، اور مزید 5 لاکھ ریجنل علاقوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔

اس وقت  وکٹوریہ  تمام آسٹریلن ریاستوں میں سب سے زیادہ سالانہ آبادی میں اضافے کا سامنا کر رہی ہے۔

لہذا محترمہ ایلن کہتی ہیں کہ یہ منصوبے اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔
جینا ڈیوی برنز کہتی ہیں کہ لوگوں کو اس بات کی فکر نہیں کرنی چاہیے کہ وہ اہداف کیسے حاصل کیے جائیں گے۔

 





 

شئیر