پاکستان رپورٹ: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس کی سماعت

Pakistan's top court orders immediate release of former PM Imran Khan

A view of Supreme Court of Pakistan in Islamabad, Pakistan on May 11, 2023 Source: Anadolu / Anadolu Agency/Anadolu Agency via Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست کی سماعت۔ عمران خان نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے ملاقات کے لیے طلب کر لیا۔ رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے تحریک انصاف میں اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا 6 جولائی کو نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی لانچ کرنے کا اعلان اور لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائز۔


اہم نکات
  • سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کا کیس
  • تحریک انصاف میں اختلافات ؟
  • ۔190 ملین ریفرنس، عدت کیس کی سماعت
  • پہلی خاتون چیف جسٹس کی تقرری
  • شاہد خاقان عباسی کا نئی جماعت بنانے کا اعلان
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ 2002 میں قومی اسمبلی میں پہلی مرتبہ آرٹیکل 51 کے تحت مخصوص نشستوں کا تعین کیا گیا، اسمبلیوں میں آرٹیکل 51 کا مقصد خواتین اور اقلیتیوں کی نمائندگی دینا ہے۔

اٹارنی جنرل کے دلائل پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آرٹیکل51 ایک سیاسی جماعت کا حق ہے، الیکشن کمیشن نے ایک سیاسی جماعت کو باہر کرکے آئین کی خلاف ورزی کی۔ کیا سپریم کورٹ اس خلاف ورزی کو دیکھے گی؟ جسٹس منیب اختر نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے اتنے زیادہ آزاد امیدوار بنائے؟ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ موجودہ تنازع الیکشن کمیشن کی غلطیوں کی وجہ سے آیا، سپریم کورٹ کی ڈیوٹی نہیں کہ غلطی کو ٹھیک کرے۔

اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا کسی فریق نے یہ کہا ہے کہ نشستیں خالی رہیں گی؟ ہر فریق کہتا ہے نشستیں ہمیں دی جائیں ۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے پوچھا آپ کےمطابق سنی اتحاد کونسل ضمنی الیکشن جیتنے پر پارلیمانی پارٹی بن چکی ہے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا اگر سنی اتحاد ضمنی انتخابات میں جیتتی ہے تو پارلیمانی پارٹی بن سکتی ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت انصاف کے تقاضوں کا نہیں آئین اور قانون کا اطلاق کرتی ہے؟ جب کچھ ٹھوس مواد نہ ملے تو انصاف کی اپنی مرضی کی تشریح کی جاتی ہے۔
Pakistan Politics
Umair Niazi, second left, and Usman Gill, second right, lawyers of Pakistan former Prime Minister Imran Khan's legal team, talk to media members after a special court hearing of the Cipher case against Khan, outside the Adiyala prison, in Rawalpindi, Pakistan, Monday, Oct. 23, 2023. A Pakistani court indicted Khan on charges of revealing official secrets after his 2022 ouster from office, the strongest indication yet the former prime minister may be unable to run in the upcoming parliamentary elections in late January. (AP Photo/Anjum Naveed) Source: AP / Anjum Naveed/AP
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے انصاف پر مبنی ہیں، ہر فیصلے نے آئین کو فالو کیا، کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی۔

چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لیے حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کرکے سینئر اور تجربہ کار پارلیمنٹرین پر مشتمل 4 نام مانگ لیے ہیں۔ چیف وہب طارق فضل چوہدری کی جانب سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے نام خط میں کہا گیا باہمی رضامندی سے دیے گئے ناموں میں سے چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا انتخاب کیا جائے گا۔

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کردیا ہے۔ عمران خان نے عمر ایوب کو جمعرات کے روز جیل میں ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو بطور سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے کٹھن وقت میں کام کیا، یہ 8 فروری کے ہیرو ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جمعرات کو عمرایوب کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے طلب کیا۔
Pakistan Politics
Former Pakistani Prime Minister Imran Khan, center, arrives to the Islamabad High Court surrounded by security, in Islamabad, Pakistan, Monday, Oct. 3, 2022. The court on Monday accepted Khan's written apology in a contempt case stemming from his outburst against a female judge that was seen as a threat, court officials and a defense lawyer said. (AP Photo/W.K. Yousafzai) Source: AP / W.K. Yousafzai/AP
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف سے مذاکرات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کی بھی توثیق کر دی۔ شیر افضل مروت نے فواد چوہدری کو بھگوڑا قرار دیدیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے پولیس سے بھاگ کر ساری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیا۔ وہ کسی کو مشورہ نہ دیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔پٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے،جب وارنٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر مؤثر ہے۔

عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جج افضل مجوکا نے کہا کہ عدالت نے ہر صورت 8 جولائی تک کیس کو ختم کرنا ہے۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کے مقدمے میں عدم پیشی پر وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی کل حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کیا ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے علاوہ مراد سعید، حماد اظہر اور اسلم اقبال سمیت پی ٹی آئی کے مزید 25 رہنماووں کے وارنٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 6 جولائی کو نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعاعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات کنٹرول کرنے کے بجائے سارے کا سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈال دیا۔ یہ عوام دشمن اور معیشت دشمن بجٹ ہے۔ پارٹی کی لانچنگ کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
 Shahid Khaqan Abbasi
Pakistani former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi gestures as he leaves a court in Lahore, Pakistan, Wednesday, July 4, 2018. Source: AP
ادھر تحریک انصاف نے 6 جولائی کو حکومت کے خلاف اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کیخلاف بارہ جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت کو ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمے پر مجبور کریں گے۔ وزیرمملکت ریونیو علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کے ریفامز ایجنڈے کے جلد ثمرات سامنے آنا شروع ہونگے، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے۔

لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہو گئی ہیں۔جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دے دی، تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس کا تقرر تین ججز کے درمیان ووٹنگ کے ذریعے ہوا۔جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائیکورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں، جسٹس عالیہ نیلم 2015 میں لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔

(رپورٹ: اصغرحیات)

شئیر